نیو یارک (اے پی پی)پاکستان نے زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کو تنہا کرنے کی بجائے انسانی حقوق کے احترام ، سیاسی شمولیت اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مستقل روابط کو فروغ دے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی عبوری حکومت کے 13رہنمائوں کا سفری پابندیوں سے استثنیٰ کی تجدید پر15رکنی باڈی کے ارکان میں اتفاق نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو تنہا کرنے سے اس کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو تنہا کرنا نہ صرف افغان عوام بلکہ بین الاقوامی برادری کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے 13 رہنماؤں کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ کی تجدید پر سلامتی کونسل کے اراکین میں اختلاف پریشان کن ہے۔
لاہورسلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 437رنز کا ہدف دے دیا۔خراب روشنی کے باعث...
اسلام آباد ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک نئی تشخیصی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی...
لاہور کمپٹیشن کمیشن نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ...
کراچی فیڈرل سروس کمیشن نے ایف آئی اے کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے متبادل اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری گریڈ...
لاہور جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے لاہور چیمبر میں کہا ہے کہ روانڈا پاکستانی تاجروں کے لیے...
اسلام آباد پاکستانʼکے روس/ یوکرائن سے تین سے 5ملین گندم درامد کرنے کا امکان، فصل ربیع کی گندم کی پیداوار میں...
کراچی ایران جنگ پر عدم اطمینان، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی،امریکی صدر کی منظوری شرح 37فیصد تک گر گئی،سروے...