سیلاب کی تباہی سے بچنےکا واحد حل ڈیموں کی تعمیرہے:لاہور چیمبر

31 اگست ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مستقبل میں تباہی سے بچنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے ۔ اگر ماضی میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے سبق سیکھ کر بڑے ڈیموں کے ساتھ بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیم بھی بنائے جاتے تو اتنی بڑی تباہی ہرگز رونما نہ ہوتی۔حالیہ سیلاب سے ایک ہزار انسانی جانوں اور8 لاکھ سے زائد مویشیوں کے علاوہ زراعت کے شعبہ کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ23 فیصد ہے، حکومت کو زرعی اجناس اور کپاس کی مد میں4 سے 5 ارب ڈالر کی اضافی درآمدات کرنا پڑسکتی ہیں، کپاس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیکسٹائل کا شعبہ متاثر ہوگا جس کے اثرات مجموعی برآمدات پر پڑیں گے۔ سیلابی پانی اترنے میں تین سے چارج ماہ لگے گے جس کے بعد وبائی امراض کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئےحکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔