پنجاب آب پاک اتھارٹی:سیلاب زدگان کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کردی

31 اگست ، 2022

لاہور(این این آئی)پنجاب آب پاک اتھارٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کر دی ۔صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں اسلم اقبال کو چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے چیک پیش کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ دیگر ماتحت محکمے بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔