صنعتی شعبہ بتدریج زبوں حالی کی طرف بڑھ رہا ہے:ای ایف پی

31 اگست ، 2022

کراچی (جنگ نیوز)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ بتدریج زبوں حالی کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ وزارت خزانہ اور تجارت نے بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ کھولنے یا ضروری مشینری اور پرزہ جات کی درآمد کیلئے پیشگی ادائیگیوں سے روک دیا ہے،حکومت ایچ ایس کوڈ 84 اور 85 پر عائد کی گئی پابندی پر نظرثانی کرے جس کے تحت مشینری،سپیئر پارٹس، الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات، وہیکل CBUs ،CKDs و دیگر ضروری اشیاء کی درآمد کی جاتی ہیں ۔ای ایف پی کی ممبر کمپنیاں اپنی پیداوار کو برقرار رکھنے یا بروقت ترسیل کرنے سے قاصر ہیں، پیداوار میں کمی سے مصنوعات کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔سٹیٹ بینک کے پاس 6000 سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں،مشینری، ضروری آلات کی درآمد سے انکار کی پالیسی برآمدات پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔