امریکہ میںکساد بازاری سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ ہوگا: اکانومی واچ

31 اگست ، 2022

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں کساد بازاری سے تیل اور اجناس کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہونے والے ترقی پذیرممالک کو فائدہ ہو گا۔ امریکہ میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں ۔