لاہور (سودی) گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندے پر ہوا، آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی گر گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کچھ ہی دیر بعد مندے میں تبدیل ہو گیا پھر اس مندے میں آخر تک شدت آتی رہی۔ اس دوران انڈیکس میں 549پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 400پوائنٹ کی کمی بھی۔ مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کی وجہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے 1.17ارب ڈالر قرض کی منظوری پر نجی سرمایہ کاروں کی طرف سے بھاری خریداری آنا تھی اور جن اداروں نے اس موقع کی امید پر ایک دو روز قبل خریداری کی تھی تیزی سے پرافٹ ٹیکنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں تیزی مندے میں تبدیل ہو گئی اسی طرح سیلاب اور بارشوں کے باعث صنعتی اداروں میں پیداوار کم ہونا، کاروباری سرگرمیوں میں کمی اور ملکی سیاسی حالات کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہونا بھی پریشر کا باعث تھے جبکہ مثبت عناصر میں ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میںاضافہ اور بعض کمپنیوں کی طرف سے بہتر مالیاتی نتائج آنا شامل تھے۔ گزشتہ روز نجی سرمایہ کاروں کی نیٹ خریداری تھی جبکہ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں نے نیٹ سیلنگ کی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 309پوائنٹ کم ہو کر 42195پر آ گیا۔ 122کمپنیوں میں اضافہ، 189میںکمی، 27میں استحکام رہا۔ 23کروڑ 76لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافہ کے بعد ڈالر کی قیمت 1.80روپے کم ہو کر 220.12روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 228روپے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔
لاہورشفیق آباد پولیس نے دو رکنی منظم و متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شفیق آباد...
لاہورسندر کے علاقے میں شوہر نے ساتھ جانے سے انکار پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر...
کاہنہکاہنہ میں دومختلف واقعات میں4افراد فائرنگ سے شدید زخمی. ایک کی حالت تشویشناک۔ گذشتہ روز 7افراد نےعبیدہ...
لاہور کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ایدھی ترجمان کے مطابق کیمپ جیل کے قیدی محمد علی...
فیروزوالہفیروزوالہ موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم،دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ، تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ...
لاہور سی سی ڈی پولیس نے ریپ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے باٹا پور میں چھاپہ مارا جہاں ملزم نیفے...
لاہور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر شہداء کی عظیم ماؤں کو سلام پیش...
لاہورمدرز ڈے کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ، عزت...