دھان کے کاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں:محکمہ زراعت

31 اگست ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دس ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔ سموگ سے بچاؤ کے لئےدھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں۔ کاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے انہیں زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں۔