سونا 5100 روپےتولہ سستا

31 اگست ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونا5100 روپےتولہ سستا ہو گیا ، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 40ہزار 500 روپےتولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4372 روپےکمی سے ایک لاکھ 20ہزار 456 روپے ہو گئی 10 روپےکمی سے چاندی 1520 روپے تولہ پر آگئی۔