یوپیسہ نے فلاحی اداروں کو عطیات کی فراہمی کی سہولت فراہم کردی

31 اگست ، 2022

لاہور(جنگ نیوز) یوپیسہ (UPaisa) نےاپنے صارفین کو امدادی کاموں میں سرگرم فلاحی اداروں کو براہ راست عطیات کی فراہمی کی سہولت فراہم کردی ہے۔ یوپیسہ صارفین کے پاس ایپلی کیشن کے ذریعے لاگ ان کرکے یا پھر *786*8# ڈائل کرکے موجود فہرست کے ذریعے کسی بھی فلاحی ادارے کا انتخاب کرکے اسے عطیات دینے کی سہولت میسر ہوگی ۔