جعلی دودھ مافیا کا فوڈاتھارٹی ٹیم پرحملہ،تشددکا نشانہ بنا ڈالا

31 اگست ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) جعلی دودھ مافیا کے مسلح افراد نےگاڑی چیک کرنے پر پنجاب فوڈاتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیم پر حملہ کردیا،فوڈ سیفٹی آفیسر سمیت عملےکو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ترجما ن پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیم نے دودھ بردار گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے رنگ روڈ سے گاڑی پکڑلی۔گاڑی میں موجود ملزمان نے عملے پر تشددشروع کردیا۔پولیس کو اطلاع کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالے مافیا کیخلاف متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست کردی گئی ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ جعلسازوں کا عملے پر تشددکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس کی مدد سے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔