3ارب مالیت کی کارگو پورٹ پرر کنے سے تاجروںکا نقصان ہو رہاہے:ٹیکس ایڈوائزرز

31 اگست ، 2022

لاہور( نیوزرپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہےکہ تقریباً3ارب مالیت کی کارگو پورٹ پر رکی ہوئی ہیں جس سے تاجروںکا بھاری نقصان ہو رہاہے ، جب تک کارگو کلیئر ہوںگی کرنٹ اکائونٹ خسارہ پھر بڑھ جائیگا۔ حکومت برآمد اور درآمد کنندگان کی مشکلات کے حل کے لئے با اختیار فوکل پرسنز تعینات کرے تاکہ کاوٹوں کی صورت میں رابطہ کیا جا سکے ۔