لاہور میں10لاکھ گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں

31 اگست ، 2022

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور میں10لاکھ گاڑیاں، موٹر سائیکل اور دیگر ٹرانسپورٹ اوپن لیٹر پر چل رہی محکمہ ایکسائز کی موٹررجسٹریشن اتھارٹی ان کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگئی جبکہ انہیںایک ماہ کا وقت بھی دیا تھا مگرلاکھوں لوگوں نے گاڑیاں اپنے نام نہیں کرائیں۔موٹر رجسٹریش اتھارٹی کے مطابق شہرمیں4لاکھ سےزائدکاریں، 5لاکھ موٹرسائیکلیں اور 50ہزار ٹرک رکشہ وین اوپن لیٹرپر چل رہے ہیں ،محکمہ نے آئند ہ 15روزمیں گاڑیاں اپنےنام کرانے کی مہلت دی ہے اگر اس مدت میں بھی گاڑیاں اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی گئیں توپھرگاڑیوں کوبلاک کرکے رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی۔ ایک لاکھ سے زائدگاڑیاں بینکوں اورلیزنگ کمپنیوںنے شہریوں کےنام ٹرانسفر نہیں کیںجس سےای چالاننگ سسٹم بری طرح ناکام ہوگیا ہے،محکمہ ایکسائز نے پہلےہی10 ہزار گاڑیاں بلاک کررکھی ہیں ۔