فیصل آباد چیمبر الیکشن 15:نشستوں کیلئے20کاغذات نامزدگی داخل

31 اگست ، 2022

فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آباد چیمبرکےالیکشن برائے سال 2022-23 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ مجموعی طور پر 15خالی نشستوں کیلئے20 کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے 10 ، ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے 9 امیدوارمیدان میں آئے ہیں ۔