ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میںمزید 10روپے کلو اضافہ

31 اگست ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت مزید 10 روپے کلو اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر میں 120 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400روپےاضافہ کر دیا گیا ۔اوگرا کی جانب سے اگست میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے اور گھریلو سلنڈککی قیمت 2571 مقرر کی گئی ہےجبکہ پہاڑی اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 280 روپے کلو فرخت کی جاری ہے ۔بڑے شہروں 250 فی کلو میں فروخت سر عام جاری ہے۔حکومت اور اوگرا خاموش ملک بھر میں ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے پھر بھی راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا وجہ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ہو رہی ہے، ستمبر 2022 کی قیمت میں کمی کی امید ہے۔