تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور1550فٹ پربرقرار

31 اگست ، 2022

ہری پور (اے پی پی)تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور1550فٹ پربرقرارجبکہ بجلی کی پیداوار 4888میگاواٹ ریکارڈ ہوئی، ترجمان کے مطابق تربیلاڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے،تربیلاڈیم میں پانی کی آمد222000 جبکہ اخراج 215000 کیوسک ہے، تربیلاڈیم سےبجلی کی پیداوار4888 میگاواٹ ریکارڈکی گئی ہے۔