ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں:وائس چیئرمین

31 اگست ، 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین نعیم الحق نے ایل ڈی اے سٹی سکیم کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ون اسرار سعید نے وائس چیئر مین کوایل ڈی اے سٹی میں جاری کاموں کے بارے میں بریفنگدی۔ اس دوران وائس چیئر مین نعیم الحق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔ بجلی،سیوریج، گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔