کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں پاکستان چائنا جوائنٹ ریسرچ سینٹر فار نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کا قیام انتہائی اہم قدم ہے، پاکستان میں تعلیم کے میدان میں خاموش انقلاب آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان چائنا جوائنٹ ریسرچ سینٹر فار نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کی تختی کی ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں منعقدہ آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پروفیسر عطا الرحمن نے ملکرادارے کی تختی کا افتتاح کیا۔ پروفیسر عطا الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں وزارتِ سائینس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 6 سو گناہ اضافہ ہوا ہے۔
کراچی روزنامہ جنگ کے شعبہ ایچ آر کے عدنان خان کے والد رفیق احمد خان انتقال کرگئے، ان کی عمر 68سال تھی ۔ انہوں...
کراچی ایم ڈی واٹر بورڈ فریدہ سلام سے جے،یو،آئی کے رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں وفد نے ایم ڈی سیکرٹریٹ...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے ایف آئی اے کیسز میں تاخیرپر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ عدالت...
کراچی خاتون سے فراڈ پر عدالت نے ملزمان سید مہدی رضوی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ خاتون کا...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کےایک وفد نے ملاقات کی۔...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے نعت رندھاوا قتل کیس میں ملزم نعمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاظم رضا کی عمر...
کراچی غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کرکے 5 ایکڑ سرکاری قیمتی اراضی واگزار کر لی گئی۔...
کراچیملیر کے علاقے بن قاسم سے سوٹ کیس میں ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ قتل میں ملوث ایک ملزم...