ڈرامہ سیریل ”سیانی“ کا ”جیو ٹی وی“ پر شاندار آغاز

06 ستمبر ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) انٹرٹینمنٹ کیلئے ناظرین کی اولین پسند جیو ٹیلی ویژن سے نئے ڈرامہ سیریل ”سیانی“ کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جسے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ نے اپنی تخلیقی کاوشوں سے شائقین کیلئے پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کو سعدیہ اختر نے اپنے قلم سے تراشہ ہے اور دلکش عکس بندی علی اکبر کی ہدایات نے کی ہے۔ شانی ارشد نے اپنی کمپوزیشن اور الزبتھ رائے کے سنگ اپنی آواز کے جادو سے صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو سحر انگیز بنا دیا ہے۔ ”جیو ٹی وی“ پر جلوہ گرہونے والی اس کہانی میں لالچ حسد اور ستمگری دکھائی جائے گی۔ اور محبت کو پانے کی بجائے حاصل کرنے کی جستجو میں فریب کے بچھائے گئے جال رشتوں کو کریں گے بے حال۔ پروموشن کے مرحلے سے شروع ہونے والا ناظرین انتظار ختم ہوگیا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں انمول بلوچ، اُسامہ خان، ثانیہ شمشاد، محسن عباس حیدر، ارم اختر، ٹیپو شریف، پروین اکبر، بینا چوہدری اور ہاشم بٹ شامل ہیں۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی جلن کے اس الاؤ کو کیسے بنائیں گے گلزار یہ سارا احوال ڈرامہ سیریل ”سیانی“ میں روزانہ رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جارہا ہے۔