کراچی (جنگ نیوز) انٹرٹینمنٹ کیلئے ناظرین کی اولین پسند جیو ٹیلی ویژن سے نئے ڈرامہ سیریل ”سیانی“ کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جسے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ نے اپنی تخلیقی کاوشوں سے شائقین کیلئے پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کو سعدیہ اختر نے اپنے قلم سے تراشہ ہے اور دلکش عکس بندی علی اکبر کی ہدایات نے کی ہے۔ شانی ارشد نے اپنی کمپوزیشن اور الزبتھ رائے کے سنگ اپنی آواز کے جادو سے صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو سحر انگیز بنا دیا ہے۔ ”جیو ٹی وی“ پر جلوہ گرہونے والی اس کہانی میں لالچ حسد اور ستمگری دکھائی جائے گی۔ اور محبت کو پانے کی بجائے حاصل کرنے کی جستجو میں فریب کے بچھائے گئے جال رشتوں کو کریں گے بے حال۔ پروموشن کے مرحلے سے شروع ہونے والا ناظرین انتظار ختم ہوگیا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں انمول بلوچ، اُسامہ خان، ثانیہ شمشاد، محسن عباس حیدر، ارم اختر، ٹیپو شریف، پروین اکبر، بینا چوہدری اور ہاشم بٹ شامل ہیں۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی جلن کے اس الاؤ کو کیسے بنائیں گے گلزار یہ سارا احوال ڈرامہ سیریل ”سیانی“ میں روزانہ رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جارہا ہے۔
کاہنہ گجومتہ سیونگ مشین ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات میں میاں ذوالفقارعلی صدر منتخب ہوئے۔ انتخابات ...
لاہور ایف آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان خالد...
لاہورلاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایچ ای سی، ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون...
لاہورصوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اورکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت صفائی اور واٹر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ 3کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف...
لاہورپروفیسر ڈاکٹر ملک انجم جاویدکو پرنسپل گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج تعینات کر دیا گیا،انہوں نے بطور...
لاہورکینٹ ڈویژن پولیس نے کاروائیوں کے دوران الیکشن مہم کے دوران سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کر کے خوف...
لاہور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منعقدہ پہلے...