سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی بڑا چیلنج مخیر حضرات ساتھ دیں ،چوہدری سرور

18 ستمبر ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی )سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی ایک بڑا چیلنج ہے فلاحی ادارے اس کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں مخیر حضرات کے ساتھ کی اشد ضرورت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرور فاؤنڈیشن اور پاکستان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ڈاکٹر امجد ثاقب، گوہر اعجاز، ڈاکٹر شرجیل، چوہدری نثار، میاں احسن، احسان اللہ وقاص، بشیر فاروقی، آصف شیرازی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے قیام کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کو اجتماعی شکل دینا ہے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو مصلحتوں سے بالا تر ہو کر سیلاب متاثرین کیلئے عملی جدو جہد کرنی چاہئے سرور فاؤنڈیشن، پاکستان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور ایل آئی ایچ ایس نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے تقریباً سوا لاکھ متاثرہ خاندانوں کو ماہانہ راشن فراہم کیا ہے متاثرین کیلئے مزید اقدامات بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں زیادہ فکر فلاحی اداروں کو ہےخود کو متاثرین کی خدمت کیلئے وقف کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ آزمائش میں متاثرین کو اگر تنہا چھوڑ دیا گیا تو اس کے قصور وار بحیثیت معاشرہ ہم ہی ہوں گے ریلیف کا ابھی پہلا مرحلہ مکمل ہو رہا ہے دوسرا مرحلہ پہلےسے زیادہ اہم ہےمتاثرین کی آباد کاری، سکولوں کی بحالی، روزگار کے انتظام، طبی سہولیات، گھروں کی تعمیر نو سمیت بہت کچھ کرنا باقی ہے چوہدری سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہاٍڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ معاشرے سے مواخات کی جھلک نظر آئے گی تو چیلنجز کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔