پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

22 ستمبر ، 2022

کراچی (کلثوم جہاں) الیکس ہیلز کی فتح گر ففٹی نے انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔ پاکستانی ٹیم کی مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد بولنگ بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی۔ انگلینڈ نے 17سال بعد پاکستانی سرزمین میں فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ منگل کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان سائیڈ نے 159 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 19.2اوورز میں پورا کیا۔ الیکس ہیلز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ فل سلاٹ 10، ڈیوڈ ملان 20، بین ڈکٹ نے 21رنز بنائے۔ ہیر ی بروکس42 اور معین علی 7 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہےجبکہ عثمان قادر نے دو، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل پاکستان نےپہلےٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز کا ہدف دے دیا۔ مڈل آرڈربری طرح ناکام رہا۔ محمد رضوان 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 31، افتخاراحمد28، حیدر علی 11، شا ن مسعود 7، محمد نواز نے 4 رنز بنائے۔ نسیم شاہ صفر، خوشدل شاہ 5، عثمان قادر کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔