وفاق پنجاب تنازع ، سی سی پی او لاہورکا چارج چھوڑنے سے انکار

22 ستمبر ، 2022

لاہور(صباح نیوز) وفاق کے نوٹی فکیشن کے باوجود سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیاجس کے بعدوزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ۔سی سی پی او لاہورنے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چارج نہیں چھوڑ رہا، جب تک پنجاب حکومت نہیں چھوڑے گی، نہیں جائوں گا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کو مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ان کو یہ مقدمہ درج کرنے سے منع کیا تھا آئی جی پنجاب نے مقدمے کے اندراج کے لیے انہیں لیگل رائے لینے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے 7 روز میں چارج نہ چھوڑا تو وفاق انہیں معطل کر سکتا ہے۔