ٹرمپ کی ایف بی آئی کودھمکیاںامریکی سینیٹرز کی مذمت

22 ستمبر ، 2022

واشنگٹن (این این آئی )امریکی سینیٹرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔مریکی کانگریس میں وفاقی ایجنٹس کو دھمکیوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔امریکی سینیٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔