روس سےمدادی سامان لے کر پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)روس سے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی ۔ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔مذکورہ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، خیمے اور پانی کی صفائی کے آلات شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان کراچی میں روسی قونصل جنرل فیڈروف اینڈری، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ریلیف اور بحالی رسول بخش چانڈیو، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے وصول کیا۔ پاکستان نے روس کی طرف سے امداد کا خیرمقدم کیا ہے۔