لاہور (اے پی پی) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی کے 533ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے لاہور میں گزشتہ روز انتظامی اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم،ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز سیف اللہ کھوکھر، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ، سینئر میڈیکل آفیسر بورڈ ڈاکٹر تنویر مشتاق،ترجمان عامر ہاشمی، سیکورٹی انچارج بورڈچوہدری عاصم،پاکستان ریلویز، پیپکو، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، لیسکو، سمیت رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورضلعی حکومتوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔دوران اجلاس6نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں سمیت دینا بھر سے آنے والے نانک نام لیوائوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف معاملات زیر بحث آئے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز سیف اللہ کھوکھر نے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت سے 3ہزار ،پاکستان بھر سے 12سے14ہزار سکھ یاتریوں کے علاوہ دیگر ممالک سے 5ہزار سکھ یاتری گورونانک دیو جی کی جنم کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثے میں17افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا...
ہانگ کانگ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک مہم...
ممبئی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے پوری سچائی سے اسلام کو قبول کیا ہے، اگر میرا شوہر عمرہ...
راولپنڈی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں...
کوہاٹ کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے پانی میں لاپتہ آخری بچے حمزہ کی لاش مل گئی،جس کے...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے عدالتی افسروں کی خدمات مانگ...
راولپنڈی سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مزید2دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آرکے...
لندن 21سالہ جسونت سنگھ چہل نے غداری کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس نے ونزر کاسل جاکر پروٹیکشن آفیسر سے کہا تھا کہ...