پاکستان: کورونا کے مزید 52کیسز رپورٹ، 73مریضوں کی حالت تشویشناک

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52کیسز رپورٹ ہوئے ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،جبکہ 73مریضوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12ہزار 77افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 52افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق73مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔