پاکستان بحرانی کیفیت سے دو چار، 4 برسوں میں ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا ، احس اقبال

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہے کہ گزشتہ 4برسوں کے دوران ہمارا ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا ہے، 2018میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو بجٹ 1000ارب چھوڑا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے کے بعد ترقیاتی بجٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوگیا۔ ہر منصوبے کے کے پی آئیز کا تعین ہونا چاہئے، سمارٹ آبجیکٹو نہیں ہوں گے تو اہداف کا تعین کرنا مشکل ہوگا، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سال 2013میں 340ارب کا ترقیاتی بجٹ تھا، 2018میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی تو بجٹ 1000ارب چھوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے کے بعد ترقیاتی بجٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوگیا، گزشتہ 4 سالوں میں ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا ہے اور ملک اسوقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہر منصوبے کے کے پی آئیز کا تعین ہونا چاہیے کیونکہ اسمارٹ آبجیکٹو نہیں ہوں گے تو اہداف کا تعین مشکل ہوگا، کسی بھی آرگنائزیشن میں اسکی انوسمنٹ کو استعمال کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا شعبہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔