لندن(صباح نیوز) ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر انگلینڈ میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے لندن میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر پیٹرول پمپ پر ویڈیو بنا کر پوسٹ کر دی۔ برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے، انگلینڈ سے آدھی قیمت پر پیٹرول برازیل میں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل میں دنیا کا سب سے سستا پیٹرول دستیاب ہے۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ویڈیو بنانے پر برازیلی صدر پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔ اتوار کو برازیل کے سفارت خانے کی بالکونی سے حامیوں سے خطاب کے دوران برازیلی صدر نے ملکہ برطانیہ کے حوالے سے چند سیکنڈ بات کی اور پھر انتخابات پر تقریر شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مقصد بھی الیکشن مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں فرق ہے ہمارے لیڈر قید اور ن...
اسلام آباد دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری تنظیموں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور میڈیا و اہم...
دبئی متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ96گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا...
لکی مروتخیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم شرپسندوں...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نےرکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے...
اسلام آ باد سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ...
ڪراولپنڈیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےمزدور پیشہ افراد کےچارسو بچوں کو ملک کے اعلیٰ اقامتی تعلیمی...
لاہورالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم...