برازیل: گودام کی چھت گرنے سے 9افراد ہلاک،31زخمی

22 ستمبر ، 2022

ریوڈی جنیرو(این این آئی )برازیل میں ایک کنٹینر کمپنی کے گودام کی چھت گرنے سے 9افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ ساو پالو کے قریب گودام کا کچھ حصہ اس وقت منہدم ہوا جب دو کانگریسی امیدوار گودام میں کنٹینرز کا جائزہ لے رہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کانگریسی امیدواروں جونز ڈونیزیٹ اور ایلی سینٹوس کو بچایا جبکہ مبلے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ ملبے سے 9 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 31 افراد میں سے 28 کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔