شاہ چارلس سوم ملکہ کی تدفین سے فارغ ہونے کے بعدسکاٹ لینڈ پہنچ گئے

22 ستمبر ، 2022

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)شاہ چارلس سوئم ملکہ کی تدفین سے فارغ ہونے کے بعدسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔ نومنتخب رکن روزمیک کال نئے بادشاہ کے نام پرحلف لینے والی پہلی رکن سکاٹش پارلیمنٹ بن گئیں۔شاہی خاندان نے آئندہ ہفتے ملکہ کی موت پر پرائیویٹ سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم ملکہ کی تدفین کی رسومات سے فارغ ہونے کے بعد سکاٹ لینڈ پہنچ گئے ،وہ رائل ائیرفورس کے اڈے نارتھ ہالٹ سےجہازپرایبرڈین ائیرپورٹ پر اترے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملکہ کنارٹ کومیلا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ملکہ کانجی طورپر سوگ منائیں گے اور کوئی سرکاری ڈیوٹی ادا نہیں کریں گے۔ دریں اثناء سکاٹش پارلیمنٹ کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ کنزرویٹوپارٹی کی ممبر روز میک کال پہلی سکاٹش ممبر پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے بطور ممبر پارلیمنٹ نئے بادشاہ چارلس سوئم کے نام پر حلف اٹھایا ہے۔ روز میک کال فالف اورسکاٹ لینڈ کے حلقے سے وائن لاک ہارن کےمستعفی ہونے ٰ کے بعدممبر پارلیمنٹ بنی ہیں۔