واشنگٹن (این این آئی)ا مریکہ نے دھمکی دی ہے کہ روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کیلئے امریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا۔یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔یوکرین کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرماک نے ٹیلی گرام پر ایک تبصرے میں تصدیق کی کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مناسب طریقے سے نمٹائے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کیلئے لائی گئیں بھیڑ بکریاں ضبط کر...
جیکب آباد جیکب آباد پولیس نے ایرانی ڈیزل و پیٹرول اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر 2400 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد...
راولپنڈی ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے10افراد ہلاک ہوگئے۔ ملائیشین بحریہ کے مطابق...
اسلام آباد نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان،...
راولپنڈی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری پاکستان بزنس کونسل کی تمام پیش کردہ سفارشات...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر...
راولپنڈی وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اورعطاء تارڑ نےکہا ہےہے حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے، لاپتہ...