پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 70 واں اجلاس ہفتے کو ہوگا

22 ستمبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 70 واں اجلاس ہفتے کو مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان جونیئر لیگ،پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2022-23،نجی کرکٹ ایونٹس کی منظوری،کرکٹ کے ضمنی قوانین کی منظوری کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔