ایران میں6.1 شدت کا زلزلہ5 افراد ہلاک، 44زخمی

22 ستمبر ، 2022

تہران(صباح نیوز) ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے 6.1شدت کے زلزلے کی وجہ سے مختلف حادثات میں کم از کم 5افراد ہلاک اور 44زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا، ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1تھی جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے، زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں قائم 12دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔