افغانستان کے قائم مقام وزیر تعلیم تبدیل قلمدان مولوی حبیب آغا کے سپرد

22 ستمبر ، 2022

کابل (اے پی پی)طالبان حکومت نے افغانستان کے قائم مقام وزیر تعلیم کو تبدیل کر دیا۔طالبان کے سپریم لیڈر نےایک حکم نامہ جاری کیا جس میں متعدد قومی اور صوبائی عہدوں کی تبدیلی کا اعلان کیا گیا، جس میں قائم مقام وزیر تعلیم کو تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح مجاہد نے تبدیلیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلیاں طالبان کے سپریم روحانی رہنما ہیبت اخوندزادہ کے حکم سے کی گئی ہیں، جو قندھار میں مقیم ہیں۔ قائم مقام وزیر تعلیم نور منیر کی جگہ قندھار کی صوبائی کونسل کے سربراہ مولوی حبیب آغا کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی تاہم ردوبدل کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔