راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فوادچوہدری کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شوکاز نوٹس معطل کردیئے، آئینی کیس کی مزید سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 29ستمبر کو سماعت کرے گا ۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سنیئر جج جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان اور فواد چودھری کی طرف سے بابر اعوان اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان اور فواد چوہدری سے متعلق الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے معاملے پر تشکیل دیے گئے، لارجر بینچ میں شامل جسٹس جواد الحسن، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف 29 ستمبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔
محمدپوردیواناین اے 193‘ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ‘26 فروری کو پولنگ ہو گی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن...
لاہورنوازشریف نےلندن میں صحافی کےسوال ’’آج کل جیل سے جو آرہا ہے رو رہا ہے کیا جیل کے حالات اتنے خراب ہوگئے...
اسلام آباد دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ملک...
اسلام آبادملک میں اشیاء خوردو نوش کے بعداب چائے پتی کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیاہے ۔ایل سیزنہ کھلنے کے باعث...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے دوران ان کی موت کی صورت...
واشنگٹن وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے ڈیٹا لیک کرنے کے مقدمہ میں تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے...