لاہور (نمائندہ خصوصی) CCPOلاہور کی تبدیلی کا معاملہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر اجازت واپس نہیں جائیگا،صوبائی حکومت کی آشیر باد کے بعد سی سی پی او لاہور نے بھی وفاق کو نہ کہہ دیا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پرویز الٰہی نے گلے لگا لیا،کہا ویل ڈن،وزیراعلیٰ سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے بھی ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ادھر لاہور بند روڈ کے علاقے اکرم پارک میں کھلے مین ہول میں گر کر بچی کے جاں بحق ہونے اورفیصل آباد میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچے کے قتل کے واقعات کا بھی انہوں نے نوٹس لیا۔سیکرٹریٹ میں پولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ آئینی اورقانونی طورپر پنجاب حکومت مفادعامہ کے تحت افسران کو روک سکتی ہے،افسران کا رہائشی مسئلہ حل کرنے کیلئے جی اوآر میں افسروں کیلئے رہائشی سہولتوں میں اضافہ کریں گے،جی او آر کے بڑے گھروں اورکوٹھیوں کا رقبہ کم کرکے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، جی او آر میں کئی کوٹھیاں 8،8کنال رقبے پر مشتمل ہیں، 8،8کنال پرمشتمل گھروں کی جگہ جدید طرز پر اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعدد افسران کی رہائشی ضرورت پوری ہوسکے گی،پنجاب میں 150پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بنائیں گے، کچے کے علاقے میں سپیشل فورس کوتنخواہ کا خصوصی پیکیج دیں گے ،کچے کے علاقے میں بنکرقائم کئے جائیں گے، بلٹ پروف گاڑیاں اورآرمڈ،بلٹ پروف جیکٹس اورٹریکر والی خصوصی گاڑیاں فراہم کریں گے ،یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مسلم لیگ ن کے وزراء جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف انتہا پسندی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے سی سی پی لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ائیرفورس کی جانب سے بروقت سرگرمیاں شروع کرکے لوگوں کو ریسکیو کیاگیا۔ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نےمسلم لیگ ن کےمنشور پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق مسلم لیگ ن...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
کراچی وزیراعظم محمد شہا ز شریف نے بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
راولپنڈی وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پورنے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےنے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور...