کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے طرز سیاست نے چار سال معیشت اور انتظامیہ کو مفلوج رکھا،جو لوگ عمران خان کی فارن فنڈنگ کرتے ہیں وہ انہیں انتشار کا ایجنڈا دیتے ہیں، عمران خان اپنی ذاتی جنگ کو ملک کی تباہی میں تبدیل کررہے ہیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کیخلاف فیصلہ کن انداز میں سڑکوں پرآنے کا ارادہ کررہے ہیں، عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، دوسری طرف حکومت بھی پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ میرے کیس کے فیصلے نے عمران خان کے کرپشن کے بیانیے کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، عدالت نے نیب کو بار بار کہا کہ کرپشن کے ثبوت لے کر آئیں، آج بھی چیف جسٹس نے درجنوں بار ثبوتوں کا پوچھا مگر نیب کے پاس جواب نہیں تھا، عمران خان نے کرپشن کا جھوٹا بیانیہ بنا کر اپنے حمایتیوں میں ہیجان اور نفرت پیدا کی، کچھ عرصہ پہلے عمران خان کے حمایتیوں نے اسی بیانیہ سے متاثر ہو کر مجھ پر ایک ریسٹورنٹ میں آوازیں کسیں پھر معذرت بھی کی، عمران خان نے جلسوں میں مجھے ڈاکو پکار کر لوگوں کو گمراہ کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے طرز سیاست نے چار سال معیشت اور انتظامیہ کو مفلوج رکھا، نارروال منصوبہ انہوں نے چار سال میں بھوت بنگلہ بنادیا،اس منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے کروڑوں روپے اضافی لگیں گے ،ان پیسوں کی ریکوری عمران خان اور نیب سے کریں گے، عمران خان پاکستان کے ساتھ بدترین دشمنی کررہے ہیں، پاک فوج میں سپاہی سے لے کر جنرل تک ہر شخص شہید ہونے کیلئے تیار ہے، جنرل سرفراز نے جو قربانی دی ابھی تک ان کا خون نہیں سوکھا ہے، عمران خان ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
لاہورضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 249 سے بڑھ کر 261...
لاہور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ، ایرانی صدر...
راولپنڈی چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو سول ایوارڈ دینےکی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری...
لاہورایران کے صدر ڈاکٹرسید محمد ابراہیم رئیسی نے لاہور پہنچنے پرمزاراقبال پر حاضری دی،مزار پر فاتحہ خوانی...
اسلام آباد ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی ، اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہی رکنیت کا حلف...
کراچی پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دی...
اسلام آباد ایف بی آر نے گریڈ 21کے افسر چیف کمشنر آئی آر ، لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد یوسف حیدر شیخ کو...