مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کیخلاف دائر کیس کی سماعت آج تک ملتوی

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف دائر کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک روز کے لئے ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس مقدمہ میں سپریم کورٹ کے بہت زبردست فیصلے پر انحصار کیا ہے۔