پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

22 ستمبر ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ موجودہ حکومت مسلسل عوام پرپیٹرول بم گرا رہی ہے،حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،استدعا ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔