اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے جس میں اتحادیوں کوحکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اتحادیوں سے ملاقاتوں کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرویزخٹک کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، ٹیم کے ارکان میں اسدعمر، فواد چوہدری اوراسد قیصر شامل ہیں۔ اس حوالے سے رہنماء پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان جماعتوں سے رابطے توپہلے ہی تھے تاہم سیلاب کی وجہ سے ملاقاتیں شروع نہ ہوسکیں لیکن اب ائندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کا کہناتھاکہ ایم کیوایم حکومت سے بہت تنگ ہے اور ان سے پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل پہلے ہی رابطے میں ہیں‘بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومت کے دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی جس میں ان جماعتوں کے رہنمائوں کو قائل کیا جائیگا کہ حکومت کو چھوڑ دیں ۔
محمدپوردیواناین اے 193‘ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ‘26 فروری کو پولنگ ہو گی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن...
لاہورنوازشریف نےلندن میں صحافی کےسوال ’’آج کل جیل سے جو آرہا ہے رو رہا ہے کیا جیل کے حالات اتنے خراب ہوگئے...
اسلام آباد دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ملک...
اسلام آبادملک میں اشیاء خوردو نوش کے بعداب چائے پتی کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیاہے ۔ایل سیزنہ کھلنے کے باعث...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے دوران ان کی موت کی صورت...
واشنگٹن وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے ڈیٹا لیک کرنے کے مقدمہ میں تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے...