الیکشن یا بندگلی ‘فیصلہ ہونیوالا ہے ‘ایک تقرری سب پر بھاری ‘شیخ رشید

22 ستمبر ، 2022

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی اور سیکڑوں کنٹینرز اور 30ہزار کی نفری اسلام آباد میں آگئی ہے۔رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے‘27کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے،عوام کا فیصلہ دوٹوک ہے، الیکشن کرا ئواورگھر جائو۔سابق وزیرداخلہ کا مزیدکہناتھاکہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا گیا‘ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے‘طاقتور بے قصور اور غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے۔دوکے اضافے کے بعد کابینہ کی تعداد 72ہوگئی ہے ‘لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، موجودہ حکمران امریکا کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔