اسحٰق ڈار کی اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیب کورٹ کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دیدی ہے۔عدالت عظمی میں کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت سابق وزیر خزانہ کی طرف سے سلمان بٹ ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ مذکورہ معاملہ متعلقہ فورم پر لے جانا چاہتے ہیں۔ اس لئے درخواست واپس لے رہے ہیں۔ عدالت عظمی نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا ہے۔