اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ حساس معلومات رکھنے والے 500 پاکستانیوں نے شہریت چھوڑ دی ہے، جس پر ان کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا جہاں سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ حساس معلومات رکھنے والے 500 پاکستانیوں کی جانب سے ملکی شہریت ترک کرنے کا انکشاف ہوا۔پی اے سی میں نادرا میں کام کرنے والے 16 افسران کی دوہری شہریت کا بھی انکشاف ہوا، جس پر کمیٹی نے وزارت قانون کو دوہری شہریت سے متعلق نیا بل لانے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس دوران افغان مہاجرین کے حوالے سے استفسار پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن ایپلی کیشن فارم کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹس کا حصول شروع کر دیا گیا ہے۔نور عالم نے کہا کہ سوال کیا کہ ان مہاجرین کے بارے میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں، جنہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں، مجھے معلوم ہے کہاں کارڈ بنتے تھے، جس پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ تھا آپ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔کمیٹی کے چیئرمین نے استفسار کیا کہ نادرا میں کتنے افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں، جس پر چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ اس وقت 16 ایسے افسران نادرا میں تعینات ہیں، جن کے پاس دوہری شہریت ہے اور دوہری شہریت رکھنا کوئی جرم نہیں ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان نے چیئرمین نادرا کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور نور عالم خان نے کہا کہ اہم عہدوں اور اداروں میں دوہری شہریت کے حامل افراد کو تعینات کرنے سے حساس معلومات لیک ہو سکتی ہے، کیا وزیراعظم، صدرمملکت، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی یا چیف جسٹس دوہری شہریت والے ہوسکتے ہیں۔سیکرٹری قانون نے کمیٹی کے استفسار پر بتایا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے قانون میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔چیئرمین پی اے سی نے سیکرٹری قانون کو اس حوالے سے نیا بل لانے کی ہدایت کر دی جبکہ چیئرمین نادرا نے دوران اجلاس انکشاف کیا کہ سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ حساس معلومات رکھنے والے 500 پاکستانیوں نے ملکی شہریت ترک کر دی ہے، جس پر پی اے سی نے شہریت چھوڑنے والوں کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔
محمدپوردیواناین اے 193‘ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ‘26 فروری کو پولنگ ہو گی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن...
لاہورنوازشریف نےلندن میں صحافی کےسوال ’’آج کل جیل سے جو آرہا ہے رو رہا ہے کیا جیل کے حالات اتنے خراب ہوگئے...
اسلام آباد دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ملک...
اسلام آبادملک میں اشیاء خوردو نوش کے بعداب چائے پتی کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیاہے ۔ایل سیزنہ کھلنے کے باعث...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے دوران ان کی موت کی صورت...
واشنگٹن وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے ڈیٹا لیک کرنے کے مقدمہ میں تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے...