40 کلو گندم کی بوری 2300 روپے20کلو آٹے کا تھیلا1265 کاپنجاب میں آج سےنئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری

22 ستمبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق آج سے 40 کلو بیگ کی قیمت 2300روپے مقرر کی جا رہی ہے جبکہ اس میں باردانہ کا ریٹ بھی شامل ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک کہنا تھا کہ آ ٹے کے 20کلو کے بیگ کا ایکس مل ریٹ 1265 ہوگا جبکہ 10 کلو کا بیگ ایکس مل ریٹ 632 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ ریٹیل پرائس پر 20 کلو آ ٹے کا بیگ 1295 روپے اور 10 کلو کا بیگ 648 روپے کا ہوگا۔ نئے ریٹس آج سے ہی لاگو ہوں گے۔