اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا۔ تین داخلی راستوں نادرا چوک، میریٹ چوک اور پریڈ گرائونڈ گیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، صرف دفتری امور کیلئے آنے جانے والے سرکاری اور نیم سرکاری افراد کیلئے سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے کنٹینرز کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ صوبوں سے نفری طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں۔ سرکاری حلقوں میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے پولیس نفری دینے کی بجائے وفاقی حکومت کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کی دونوں حکومتوں کو ختم کر کے گورنر راج کا نفاذ کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کی موجودہ نفری ملک بھر سے آنے والے جلوسوں کو روکنے کیلئے ناکافی سمجھی جارہی ہے جس کیلئے رینجرز کے پانچ ہزار جوان اور فرینٹیئر کانسٹبلری کے مزید 2 ہزار جوانوں سے کام چلانے کی کوشش کی جائے گی اور لاٹھی چارج کے بجائے آنسو گیس کی شیلنگ پر انحصار کیا جائے گا۔ مظاہرین کے ریڈ زون تک پہنچنے کی صورت میں اسلام آباد کا کنٹرول فوج کو دینے کا آپشن بھی موجود ہے۔
پشاور وفاقی حکومت نے پاکستان میں ویزوںکی مدت ختم ہونےکے باوجود زائدالمعیاد ویزوں کےساتھ قیام پذیر افغان...
راولپنڈی عمران خا ن سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔ پنجاب حکومت نے...
اسلام آباد عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت دوسرے جائزے کی...
اسلام آباد سی ڈی اے پروکیورمنٹ کا ای پیڈ سسٹم جواب دے گیا،مستقبل میں ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے درپیش...
راولپنڈی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہسوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے اتفاق کیا ہے کہ سیاست اور عدالتی...
کراچینئے مالی سال کے بجٹ کیلئے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ بجٹ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں...