انٹر بینک میں ڈالر 240؍اوپن مارکیٹ میں 245.45؍روپے ہو گیا

22 ستمبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسے مزید بڑھ گئی لیکن یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2روپے تک کی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 75پیسے کے اضافے سے 239.00 روپے سے بڑھ کر 239.75 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کے اضافے سے 239.30 روپے سے بڑھ کر 240.00 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 243.40 روپے سے کم ہو کر 243.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 245.40روپے سے بڑھ کر 245.45 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے 243.00 روپے سے کم ہو کر 241.00 روپے اور قیمت فروخت 1.60 روپے کی کمی سے 245.00 روپے سے کم ہو کر 243.40 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے 278.00روپے سے کم ہو کر 276.00 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے کی کمی سے 280.00 روپے سے کم ہو کر 278.80 روپے ہو گئی ہے۔