وزیراعظم شہبازشریف اورامریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کی ملاقات

22 ستمبر ، 2022

نیویارک(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجودتھے،ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کےسائیڈلائن پرہوئی، انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔