شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تعداد کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی کابینہ کی بھاری بھرکم تعداد کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے 72رکنی کابینہ کے خلافدائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 تک پہنچ چکی ہے، وفاقی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا ، 7 وزرائے مملکت ، 4 مشیران اور 27 معاونین خصوصی شامل ہیں،وفاقی کابینہ میں ارکان کی اتنی بڑی تعداد آ ئین کے آرٹیکل 92 کی شق 1 کی خلاف ورزی ہے، شیخ رشید احمد نے درخواست کو ہنگامی بنیادوں پر 23 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔