سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کی معیشت کو معاہدے کرکے آئی ایم ایف کے حوالے کیا، اس وقت ایک جماعت ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے، ایک امپورٹڈ کرپٹ شخص پاکستان کی حکومت کو دھمکا رہا ہے،درحقیقت یہ شخص ہماری نظر میں مجرم ہے،عمران خان سیاسی تھا نہ سیاسی ہے اور نہ ان کی آئندہ کوئی سیاست موجود ہے، وہ گرچکا، آج وہ پارٹی آزادی دلانے کا کہتی ہے، وہ کس چیز کی آزادی دے رہے ہیں، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے والی ہے اس لیے وہ سیاسی شہید بننےکی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ جامعہ حمادیہ مظہر العلوم منزل گاہ سکھر میں میڈیا سے بات چیتکررہے تھے۔ فضل الرحمن نے کہاکہ ساڑھے تین سال کی ناکام پالیسیوں کا ازالہ تین چار ماہ میں کیسے کرسکتے ہیں، حکومت معیشت کی بہتری، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھانے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے، ہم وزیراعظم پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں، ٹرانس جینڈر بل جے یو آئی کی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان اور ان کی پارٹی جس طرح حکومت کے دوران نااہل و ناکام ثابت ہوئی اسی طرح سیلاب کی تباہ کاریوں میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام و نااہل ثابت ہوئی۔
کراچی 1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔...
اسلام آبادبھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ...
کراچیسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری جامعات کے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شعبہ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ...
کراچیکے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر...