سانپ ڈسنے کے 1600 واقعات، بارش کے بعد سانپ بلوں سے باہر، دو ماہ میں 1200 سے زائد افراد زخمی

22 ستمبر ، 2022

تھر پارکر (نامہ نگار)ضلع تھر پارکر میں بارشیں کیا ہوئی سانپ بھی بلوں سے باہر نکل آئے صرف گزشتہ دو ماہ میں سانپ کے ڈسنےس ے 1200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے سانپ ڈسنے کے یہ واقعات کھیتوں میں کام کرنےوالے ہاریوں اور جنگلات میں لکڑیاں کاٹنے کے لے جانے والے تھری باسیوں کے ساتھ پیش آئے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں تھرپارکر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں اب تک 1600 سےزائد سانپ کے ڈسنے کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ اسلام کوٹ میں سانپ کے ڈسنے سے دو سگے بھائیبھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ دوردراز کے علاقوں میں قائم ڈسپینریوں میں سانپ کے ڈسنے کے بچاو کی ویکسن دستیاب نہیں ہے،تاہم یہ سہولت بڑے اسپتالوں تک محدود ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل اسپتالوں میں سانپ کے ڈسنے سے بچاو کی ویکسن کی دستیابی اپنی جگہ احسن قدم سہی لیکن دور دراز کے ڈسپنریوں میں ویکسن کی دستیابی کوممکن بناکر لوگوں کو جانیں بچائی جاسکتی ہے تاہم شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہونگی ۔